میرپور شہر کی خوبصورتی کے لیے پھولدار پودوں کی شجر کاری ہنگامی بنیادوں پر جاری

منگل 9 فروری 2016 15:25

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) میرپور شہر کی خوبصورتی کے لیے پھولدار پودوں کی شجر کاری ہنگامی بنیادوں پر جاری ، موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اس میں مزید تیزی لانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات متحرک ، منگلا تا میرپور Yکراس پر ہونے والے کام کا معائنہ ، گرینری میں اضافے کے لیے جاری شجر کاری پر اظہار اطمینان و نئی ہدایات جاری ، بہت جلد میرپور کو ایک خوبصورت ترین شہر دیکھنا چاہتا ہوں ۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور چوہدری جاوید اقبال کا عزم مسلم ہینڈز کے ذمہ داران راجہ ارسلان نصرت ، ابن الحسن گیلانی اور اِدارہ کے ڈائریکٹر ورکس چوہدری احمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مرزا کلیم جرال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر طاہر شمیم و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ منگلا Yکراس تک دو رویہ سڑک کے اطراف اور میڈن ( گرین بیلٹ ) کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ یہاں خوبصورت پھولدار پودے لگائے جائیں گے جس سے ایک تو گرینری میں اضافہ ہو گا ، دوسرے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایاجا سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے اس جاری کام اور پھولدار پودوں کی افزائش سے میرپور شہر کی خوبصورتی دو چند ہو جائے گی جبکہ ان پودوں کی حفاظت کے لیے گرین بیلٹ کے اردگرد حفاظتی باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پودوں کی نگہداشت بھی کی جائے گی ۔ اس سے شہر میں آنے والوں پر اچھا تاثر پڑے گا ۔ ہمارا مقصد ہے کہ میرپور شہر کو مثالی بنایا جائے گا ۔ اس مقصد کے لیے اقدامات وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر کر رہے ہیں تا کہ شہر حقیقی معنوں میں مثالی بن سکے ۔ انہوں نے کام کے معیار کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :