حکومت پنجاب کا سرکاری ہیڈ ماسٹرز کو” نئے امتحان“ میں ڈالنے کا فیصلہ

منگل 9 فروری 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پرائمری اور مڈل سکولوں کے سرکاری ہیڈ ماسٹرز اور ڈی ای اوزکو نئے امتحان میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام ہیڈ ماسٹرز اور متعلقہ آفیسر کی فہرست جلد مرتب کی جائے جس کی صوبہ بھر میں پرائمری سے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے تاکہ سالانہ نتائج میں ناقص کارکردگی دکھانے والے ہیڈ ماسٹرز اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ”ریفریشر کورسز“ کروائے جائیں ۔علاوہ ازیں صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم نے تمام اساتذہ کو مطلع کیا تھا کہ امتحانی نتائج میں ناقص کارکردگی دکھانے والے ہیڈ ماسٹر کے علاوہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہٹا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :