محکمہ زراعت پنجاب، ریسرچ ونگ فیصل آباد پہلے، لاہور ونگ آخری نمبر پر آگیا

منگل 9 فروری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) صوبہ بھر میں محکمہ زراعت کے زیراہتمام زرعی ترقی کی تحقیق کے لیے کل 25انسٹیٹیوٹ میں جن میں کپاس تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد، گندم تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد، دھان تحقیقاتی ادارہ کالا شاہ کاکو ضلع شیخوپورہ کماد تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد،زرعی بائیو ٹیکنالوجی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ، ایگرونوملک تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد، ایرڈ زون بھکر، بارانی زرعی چکوال، سڑس سرگودھا، حشریات فیصل آباد، چارہ جات تحقیقاتی ادارہ سرگودھا، اثمار فیصل آباد، انسٹیٹیوٹ آف سائل کیمسٹری اینڈ اناٹرمینٹل سائنسز فیصل آباد، مکئی اور باجرہ ساہیوال، منہگو ملتان، روغن داراجناس فیصل آباد، تحفظ بناتات فیصل آباد، بعداز برداشت تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد، آلو ساہیوال، دالیں فیصل آباد، سوائل فرٹیلیٹی سروے اینڈ سوائل ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ لاہور، علاقائی زرعی تحقیق بہاولپور، تحفظ آب و اراضی چکوال، شورزدہ اراضیات پنڈی بھٹیاں اور سبزیات تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں ہے تاہم سب سے زیادہ تحقیقاتی ادارے فیصل آباد میں ہونے کی وجہ سے فیصل آباد پنجاب کا ریسرچ ونگ کے حوالے سے پہلا نمبر حاصل کر چکا ہے جبکہ لاہور میں صرف ایک ہی ادارہ ہے جس کی وجہ سے سوائل ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ کی محکمہ کارکردگی بہترین تصور کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دیگر شعبہ جات میں اپنی اپنی انفرادی کامیابیوں کے لیے حافظ آباد ، ملتان، بھکر زرعی ترقی میں ہر اول دستہ کے طور پر کام کررہے ہیں