پنجاب کے 17 اضلاع میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 9 فروری 2016 21:44

پنجاب کے 17 اضلاع میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) پنجاب کے 17 اضلاع میں صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں کالعدم تنظیموں کیخلاف جاری آپریشن میں رینجرز کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کو پنجاب کے 17 اضلاع میں کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن کے سلسلے میں پولیس کی معاونت کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور دیگر شامل ہیں ۔ رینجرز نے اس حوالے سے فری ہینڈ دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رینجرز کی طلبی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :