پاکستان اور قطر کے مابین ایل این جی درآمد سے متعلق معاہدے پر دستخط ل؛ ہونگے
ایل این جی کی درآمد سے گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی ،شاہد خاقان پی آئی اے ایک سال سے جتنا نقصان کررہا ہے اس سے موٹر وے بن سکتی ہے ، حکومت پٹرول کی مد میں 25روپے فی لیٹر کما رہی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 9 فروری 2016 22:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولنگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی درآمد سے متعلق معاہدے پر دستخط آج بدھ کو ہونگے ، ایل این جی کی درآمد سے گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی ، پی آئی اے ایک سال سے جتنا نقصان کررہا ہے اس نقصان پر موٹر وے بن سکتی ہے ، حکومت پٹرول کی مد میں 25روپے فی لیٹر کما رہی ہے ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے آپریشن بحالی ، ہڑتال ختم ہونے کے ساتھ ان کی نجکاری کرنا ختم نہیں ہوگی موجودہ حکومت پی آئی اے میں بنیادی تبدیلی کی نئے جہازوں کو لے کر آیا اس کے باوجود خسارہ کم نہیں ہوا موجودہ وقت میں تیل کی قیمتیں کم ہیں اس لئے ان کا خسارہ فی الحال کم ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے مسئلے کا حل یہ ہے کہ اس میں پرائیویٹ مینجمنٹ کو شامل کیا جائے پی آئی اے کے اثاثے بہت کم ہیں اس کے اثاثے کم از کم تین ارب ڈالر ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد بارے معاہدے پر دستخط آج بدھ کو ہورہے ہیں اس کی درآمد بارے معاہدے پر دستخط آج بدھ کو ہورہے ہیں اس کی درآمد سے اشیا میں کم ترین قیمت پر دستیاب ہوگی حکومت پٹرول کی مد میں پچیس روپے فی لیٹر کما رہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.