اسلام آباد ،ضلعی انتظامیہ کا بیکریوں اور ریسٹورنٹس کا معائنہ
غیر معیاری اشیاء اور ناقص صفائی کے انتظامات پر متعدد بیکریوں کے کچن سیل، 1لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے غیر معیاری اشیاء کے نمونے لیباٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوادئیے گئے
منگل 9 فروری 2016 22:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ضلعی انتظامیہ کا بیکریوں اور ریسٹورنٹس کا معائنہ ،غیر معیاری اشیاء اور ناقص صفائی کے انتظامات پر متعدد بیکریوں کے کچن سیل کردئیے گئے جبکہ 1لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے بھی کیے گئے ہیں ،غیر معیاری اشیاء کے نمونے لیباٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھجوادئیے گئے ہیں،چھاپے میں اے ڈی سی جی عبدالستار عیسانی ،اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید، اے سی جواداحمد اور اے سی علی اصغر جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید، اے سی جواداحمد اور اے سی علی اصغر کے ساتھ ساتھ اے ڈی سے جی نے متعدد بیکریوں پر اچانک چھاپہ مارا ۔ ایف سیون مرکز میں قائم صفا گولڈ بیکری اور کیفے کا معائنہ کیاگیا۔(جاری ہے)
تہذیب بیکرز بلیو ایریاکے باورچی خانے کو سیل کر دیاجبکہ جرمانہ بھی کیا گیا۔سیمز کیفے کیفے کو25ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ۔
مکڈونلڈزکیفے کو پانچ ہزا رروپے جرمانہ کیاگیا ۔ چکن کاٹیج کو ناقص صفائی پر 20ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ۔ کینابون کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔شہنشاہ کیفے کو بندکردیاگیا جبکہ 7ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ڈک & بل کو بندکردیاگیاہے۔پی ٹی پی کو بیس ہزا رروپے جرمانہ کیاگیا ۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات صفائی ،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر بیکری مصنوعات کوبندکیاگیاجبکہ متعدد بیکریوں کے کچن میں کام کرنے والے افراد کے ناخن،حفاظتی دستانے یاحفاظتی جوتے کے بغیراورویکسینیشن یا طبی دیکھ بھال کا انتظام موجود نہیں کیاگیا۔گوشت کی اشیاء کی حفاظت، حفظان صحت کے قوانین اور صحت کی حفاظت کے نقطہ نظر سے انسانی استعمال کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ سنگین خلاف ورزی کی خلاف مشاہدہ کے لیے چند کیفے کے فریزر میں محفوظ کیے گئے نمونے حاصل کرکے تمام میعاد ختم کھانے کی مصنوعات کے نمونے این آئی ایچ لیبس میں بھجوا دئیے گئے ہیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.