کو ٹلی‘ شہید کشمیر مقبول بٹ کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ایس ایل ایف کی تیاریاں عروج پر

بدھ 10 فروری 2016 16:42

کو ٹلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) شہید وحدت مقبول احمد بٹ کی بتیسویں برسی کو روایتی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کیلئے ایس ایل ایف کی تیاریاں عروج پر، شہر بھر کو پارٹی اور ریاستی جھنڈوں سے سجا دیا گیا، محلے اور وارڈز کی سطح پر رابطہ مہم جاری۔ اس سلسلے میں ایس ایل ایف کی رابطہ کمیٹی نے یونیورسٹیز، سکولز اور کالجر کے طوفانی دورے کرتے ہوئے برسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی، تفصیلات کے مطابق شہید وحدت مقبول احمد بٹ کی بتیسویں برسی کو روایتی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کے لئے ایس ایل ایف کے کارکنان کی رابطہ مہم جاری ہے، UMSIT اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی میں رابطہ کمیٹی کا دورہ طلباء میں تنظیمی جریدہ اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ایس ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل مدثر شاہ، ضلعی صدر راجہ مدثر، جنرل سیکرٹری پرویز بزمی، مرکزی رہنما احتشام چوہدری، ادریس بٹ، ذیشان چوہدری اور دیگر ہمراہ تھے، رہنماؤں نے اپنے خطاب میں مقبول بٹ شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ شہید کی قربانی میں غلامی اور ذلت کی اتھا گہرائیوں میں پڑی قوم کو آزادی کی سوچ دی، یہ مقبول بٹ شہید کی قربانی ہی ہے کہ آج پوری قوم ان کے فلسفہ آزادی کو لئے ریاستی وحدت کی بحالی اور حقوق کے حصول کی جدوجہد کر رہی ہے، آج ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم نئی نسل کو شہدا کی قربانیوں اور جدوجہد سے روشناس کروائیں، مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بس ایک ہی راستہ ہے کہ ان کے بیان کئے ہوئے اصولوں کو لیکر اپنی تحریک کو جدید بنیادوں پر استوار کیا جائے، مقررین نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھے مقبول بٹ کا یوم شہادت قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور گیارہ فروری ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ منایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :