اٹھمقام ‘پیرامیڈیکل سٹاف نیلم کا اجلاس ‘ٹی ایچ کیو کیل میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر اظہار اطمینان

بدھ 10 فروری 2016 16:42

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پیرامیڈیکل سٹاف نیلم کا اجلاس ٹی ایچ کیو کیل میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر اظہار اطمینان۔پرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نیلم کا اجلاس زیر صدارت سردار مقصود قمر منعقد کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتیہوئے جنرل سیکرٹری شفقت خان اعوان، خواجہ مامون الرشید، راجہ ذیشان و دیگر نے کہا کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کیل میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیل جملہ سٹاف بطریق اھس اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔

پاک فوج کے ڈاکٹرز ،نرسنگ سٹاف مریضوں کے علاج معالجہ میں بہترین معاون کردار ادا کر رہا ہے ۔ سرمائی سٹیشن ہونے کی وجہ سے اضافی ادویات موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

مریضوں کاچوبیس گھنٹے علاج معالجہ کیا جاتا ہے پیرا میڈیکل سٹاف محکمہ صحت اور ٹی ایچ کیو کے خلاف من گھرٹ پروپیگنڈے کی مذمت کرتا ہے اور بذریعہ قراداد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سے سازشی عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے انھوں نے کہا کہ تنظیم ملازمین کی عزت نفس اور مسائل کے حل کے لئے کوئی سودے بازی نہیں کرے گی ملازمین اپنی ڈیوٹی احسن طریق سے ادا کریں اپنی اور محکمہ کی عزت وقار میں اضافہ کا باعث بنیں عوام کو بہترین طبی خدمات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے مسائل یا کمی کی نشان دہی پر فوری درستگی کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :