شہید اسد اﷲ مینگل اور قوم پرست احمد شاہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، خورشید جمالدینی

بدھ 10 فروری 2016 22:52

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن خورشید جمالدینی نے کہاہے کہ سردار عطاء اﷲ مینگل کے فرزند کے شہید اسد اﷲ مینگل اور قوم پرست احمد شاہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کے سائل وسائل اور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کیا گیا آج بلوچ عوام ان کی دی گئی قربانیوں کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کسی صورت بھی قبول نہیں کی جائے گی کیونکہ بعض قوتیں نہیں چاہتی کہ بلوچستان میں بلوچ عوام کو ان کا حق دیا جائے انہوں نے کہاکہ بی این پی بلوچستان میں ہونے والی مجوزہ مردم شماری کے خلاف بھر پور تحریک چلائی جائے گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے درجنوں علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں عوام امن امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے نقل مکانی کر گئے ہیں ان حالات میں مردم شماری بلوچوں کو اقلیت میں ڈالنے کی منصوبہ بندی ہے اور کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی تعمیروترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان مہاجرین کی واپسی تک مردم شماری کو موخر کیا جائے

متعلقہ عنوان :