علماء نے پاکستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرایا تھا ، وہی اس کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے،علما کی قیادت میں اس ملک سے سرمایہ داروں کے نظام کو الوداع کریں گے

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان کا نفاذ اسلام کانفرنس سے خطاب

بدھ 10 فروری 2016 22:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ علماء نے پاکستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرایا تھا اور وہی اس کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔علما کی قیادت میں اس ملک سے سرمایہ داروں کے نظام کو الوداع کریں گے۔وہ حدیقہ العلوم پشاور میں جمعت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام نفاذ اسلام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ قائد اعظم نے قیام پاکستان سے قبل سو مرتبہ اس میں نفاذ اسلام کی بات کی تھی اور آزادی کے بعد وہ13 ماہ زندہ رہے اور اس دوران انھوں نے 13مرتبہ اپنی تقاریر میں نفاذ اسلام کی بات کی تھی۔مصور پاکستان علامہ اقبال نے خطبہ آلہ آباد میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ریاست کے قیام کی بات تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کی تحریک کے دوران ہزاروں لوگ شہید ہوئے ان سب کی منزل نفاذ اسلام تھا۔

اس لیے اگر یہاں پر اسلام نافذ نہ ہوا تو یہ قائد اعظم،علامہ اقبال اور شہدائے پاکستان سے بغاوت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ یہ آئین پاکستان کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔پاکستان میں جاری تمام نظام ناکام ہو چکے ہیں۔سرمایہ داروں اور جاگیرداروں اور اشرافیہ کے لیے قائم اس نظام کو دریائے سندھ میں ڈبونا چاہیے۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کے وسائل موجود ہیں۔

دنیا کا بہترین دریائی نظام یہاں پر آہے ۔پن بجلی کی بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے۔ہمارے صوبہ سے سوئی سے بڑھ کر گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اس کے باوجود یہاں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے۔خوراک کے لیے ہم دنیا کے محتاج ہے۔ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف نے ہمیں یر غمال بنا کر رکھا ہے۔ اس کی واحد وجہ نا اہل قیادت ہے۔جماعت اسلامی نے سراج الحق کی قیادت میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی تحریک شروع کی ہوئی ہے جس میں پاکستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔

نوجوانوں کو روزگار ملے گا ،صحت کی سہولیات میسر ہوں گی۔ملکی وسائل شفاف ہاتھوں میں ہوں گے تو ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔علما کی قیادت میں اس ملک سے سرمایہ داروں کے نظام کو الوداع کریں گے۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے۔ہیں ہم اس کی پاسبانی کریں گے۔ علما ہمارے پیشوا اور پیش امام ہیں ان کی قیادت میں نفاذ اسلام کی جدوجہد منزل پر پہنچا کر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :