نابینا ہندو خاتون نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل قرآن پاک بریل میں لکھنے کی سعادت حاصل کرلی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 13:50
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء): بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ میں ایک نابینا خاتون نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل قرآن پاک بریل میں لکھنے کی سعادت حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی بھارت کی ریاست جھاڑکنڈ کے ایک سرکاری سکول میں طلبا کو ہندی کی تعلیم دینے والی ایک اُستانی نفیسہ نے چار سال کی کوشش کے بعد بریل لکھائی میں قرآن پاک لکھنے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
بریل وہ لکھائی ہے جو نابینا افراد کو پڑھنے میں مدد دیتی ہے، بریل لکھائی میں قرآن پاک لکھنے کا فیصلہ نفیسہ نے قرآن پاک پڑھنے میں خود کو پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد کیا۔ بی اے کی تعلیم کے دوران نفیسہ نے قرآن پاک پڑھنے کا سوچا لیکن نابینا ہونے کے سبب انہیں قرآن پڑھانے کے لیے تیار نہ ہوا ۔(جاری ہے)
دہلی کے ایک ادارے سے کمپیوٹر سائنس میں ڈپلوما کرنے والی نفیسہ کو بالآخر محمد تسلیم نامی ایک حافظ قرآن پڑھانے کے لیے تیار ہوئے۔
ان ہی کی نگرانی میں نفیسہ نے قرآن کو بریل ہندی میں لکھنا شروع کیا۔ 2005 سے 2008 تک بریل لکھائی میں قرآن پاک لکھنے میں کسی نے نفیسہ کی مدد نہیں کی اور نہ ہی کسی نے بریل لکھائی میں لکھے گئے اس قرآن پاک کی اشاعت کی پیشکش کی۔ گذشتہ کچھ سالوں میں مسلمانوں کی مذہبی کتابوں کو بریل لکھائی میں شائع کیا گیا تاکہ نابینا مسلمان انہیں پڑھنے سے قاصر نہ رہ سکیں۔ نفیسہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس کی مدد کرے تو وہ بریل میں ایسے کئی قرآن پاک لکھ سکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.