میرپور مرکزی قبرستان کو اسلام آباد طرز کا قبرستان بنایا جارہا ہے ، چودھری امجد اقبال
جمعرات 11 فروری 2016 15:28
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر چوہدری امجداقبال نے کہا ہے کہ میرپور مرکزی قبرستان کو اسلام آباد طرز کا قبرستان بنایا جارہا ہے ۔قبرستان کے 1300کنال رکبہ پر چار دیواری اور جنازہ گاہ مکمل ہوگئی ہے ۔قبرستان کے رقبہ پر دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں سماجی تنظیم مسلم ہینڈز انٹر نیشنل نے قبرستان کے لیے جدید ایمبولینس مہیا کی ہے ۔
جبکہ ضلع میرپور کی مخیر حضرا ت نے قبرستان کے لیے بھرپورمالی تعاون کیا ہے ۔مرکزی قبرستان کے سارے رقبے کو ہموار کیا جارہا ہے جس پرپلانٹیشن کی جائے گی ۔قبروں کے لیے باقاعدے نمبرنگ اور مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا ۔مرکزی قبرستان کمیٹی کیلئے پرانے شہر کے تمام قبرستان کمیٹیوں کے سربراہان کو مرکزی کمیٹی میں شامل کیا جائیگا ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارا نھوں نے مرکزی قبرستان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری حق نواز، ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات چوہدری جاویداقبال، تحصیلدار محمد رفیق مغل ، ِ چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ، سیٹھ حاجی محمداشرف، سیدناصرشاہ، ِراجہ ارسلان نصرت مسلم ہینڈ ، چوہدری محمد ایوب وریام ٹریولز، سینئر صحافی ارشد محمود بٹ،سینئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار ،ساجد محمود بھٹی ، شہزاد بشیر زرگر ایف ون ، راشد سلیم نفیس گروپ کمپنیز ،چوہدری عنصر ہنڈا ایمپائر، چوہدری محمدتاج ، چوہدری ظفر اقبال تھوک فروش ، ارشاد حسین اسسٹنٹ انجینئر ایم ڈی اے ، عبدالقیوم صدیقی شیریں محل سوٹیس ،سہیل شجاع مجاہد صدر انجمن تاجراں ، آصف جاوید ڈار صدر مرکزی انجمن تاجراں ، محمو د رضا شاہ بخاری حاجی محمد ذوالفقار حاجی شریف اینڈ سنز کلاتھ ہاؤس ،قیصر محمود جنجوعہ چترپڑی ،عبدالخا لق جاوید سٹاف کالونی کے علاوہ معززین شہرکی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔ اس سلسلہ میں مرکزی قبرستان کمیٹی عمل میں لائی گئی۔ کمیٹی میں چوہدری جاوید اقبال ، سہیل شجاع مجاہد،حاجی طارق زرگر، صدرچیمبرآف کامرس ، آصف ڈار، صدرپریس کلب، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ،چوہدری محمد ایوب وریام ٹریولز، سینئر صحافی ارشد محمود بٹ،سینئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار ،ساجد محمود بھٹی ، راشد سلیم نفیس گروپ کمپنیز ،چوہدری عنصر ہنڈا ایمپائر، چوہدری محمدتاج ، چوہدری ظفر اقبال تھوک فروش ، حاجی محمد ذوالفقار حاجی شریف اینڈ سنز کلاتھ ہاؤس ،قیصر محمود جنجوعہ چترپڑی، ارسلان محمود کوممبرکمیٹی نامزد کیاگیاجبکہ اکونٹس کمیٹی کے ممبران چیئر مین ڈپٹی کمشنر ، چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ ، چوہدری جاوید اقبال ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.