چناری:ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

جمعرات 11 فروری 2016 16:39

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ہٹیاں بالا سید جواد ہمدانی کی زیر قیادت ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ہٹیاں بالا میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی آگئی بلدیہ کی حدود میں واقع سرکاری دفاتر اور جگہوں پر موجود کوڑا کرکٹ،گھاس پھوس ،خشک پتوں کی صفائی کی گئی اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بلدیہ ملازمین بھرپور متحرک دکھائی دیئے جبکہ نوتعینات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید جواد ہمدانی ہفتہ صفائی مہم کی از خود نگرانی کرتے رہے عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ہٹیاں بالا میں شروع کی گئی ہفتہ صفائی مہم کے انعقاد پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ہٹیاں بالا سید جواد ہمدانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ادھر سید جواد ہمدانی نے کہا کہ ہٹیاں بالا کو ساف ستھرا کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا شعور بیدار کریں گے اس سلسلہ میں ہفتہ صفائی مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی انہوں نے تاجروں ، وکلاء، طلباء اور صحافیوں سے ہفتہ صفائی میں معاونت فراہم کرنے کی بھرپور اپیل کی ہے ۔