اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

جمعرات 11 فروری 2016 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ کے ضمنی امتحانات میں 11512 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 11183 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4883امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 43.66 فیصد رہا۔

سائنس پری میڈیکل گروپ میں 6658 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 6459امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 2387 امیدوار کامیاب ہوئے، پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 36.96 فیصد رہا۔سائنس جنرل کے امتحانات میں 872امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 844امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 376 امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 44.55فیصد رہا۔

(جاری ہے)

کامرس پرائیویٹ میں 3463 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ، 3342امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، 1190 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 35.61 فیصد رہا۔چاروں گروپس میں کوئی امیدوار اے ون گریڈ حاصل نہیں کرسکا، پری انجینئرنگ میں 15امیدوار اے گریڈ، 115 بی گریڈ، 1327 سی گریڈ، 3101 ڈی گریڈ اور 324 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک امیدوار پاس قرار پایا۔

پری میڈیکل میں پانچ امیدوار اے گریڈ، 74 بی گریڈ، 954 سی گریڈ، 1277 ڈی گریڈ، 64 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ13امیدوار پاس قرار پائے۔ سائنس جنرل کے امتحانات میں ایک امیدوارنے اے گریڈ، 17 نے بی گریڈ، 133 نے سی گریڈ، 223 نے ڈی گریڈاور 2 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا۔ کامرس پرائیویٹ گروپ میں 23امیدوار بی گریڈ، 154 سی گریڈ، 900 ڈی گریڈ اور 113 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :