یو اے ای کی نئی کابینہ کا اعلان، مزید خواتین کی شمولیت
مسرت اور رواداری کے نام سے نئی وزارتیں بھی تخلیق،دبئی کے حکمراں کا ٹوئیٹر پراعلان
جمعرات 11 فروری 2016 20:53
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر ،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے نئی وفاقی کابینہ کا اعلان کیا اور اس میں نئی خواتین وزراء شامل کی ہیں جس کے بعد میں یو اے ای کی کابینہ میں شامل خواتین وزراء کی تعداد ایک تہائی کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای کی حکومت نے مسرت اور رواداری کے نام سے نئی وزارتیں تخلیق کی ہیں اور ان دونوں وزارتوں کے قلم دان خواتین ہی کو سونپے ہیں۔
دنیا بھر میں شاید اپنی نوعیت کی یہ پہلی وزارتیں ہیں۔نئے وزراء کی شمولیت کے بعد یو اے ای کی وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد انتیس ہوگئی ہے۔ان میں آٹھ خواتین ہیں۔ نئی کابینہ میں وزارتوں کی تعداد کم کردی گئی ہے لیکن قومی ،تزویراتی اور اسی طرح زیادہ اہمیت کے حامل دوسرے محکموں کے وزراء کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔(جاری ہے)
یواے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے کابینہ میں اس رد وبدل کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے اس نئی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ میں ان نئی تبدیلیوں کے تحت نوجوانوں کی ایک کونسل کی تشکیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔اس کی چیئرپرسن ایک نوجوان خاتون کو بنایا گیا ہے اور اس کی عمر بائیس سال بھی کم ہے۔اس کونسل میں نوجوان مردوں اور خواتین کو شامل کیا جائے گا اور وہ مشاورتی عہدوں پر کام کریں گے۔شیخ محمد بن راشد نے نجلاء محمد العور کو وزیرمملکت برائے کمیونٹی ترقی، جمیلہ سالم المہیری کو وزیرمملکت برائے تعلیم ،عیود الرومی کو وزیر مملکت برائے مسرت وشادمانی اور نورۃ الیعبی کو وفاقی قومی کونسل کے امور کی وزیرمملکت مقرر کیا ہے۔ شما المزروعی کو نوجوانوں کے امور کی وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ وہ نوجوانوں کی قومی کونسل کی سربراہ بھی ہوں گی۔بعض وزارتوں کے نام تبدیل کردیے گئے ہیں اور انھیں نئی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔وزارت برائے امور خارجہ کو بین الاقوامی تعاون اور ترقی کی وزارت میں ضم کردیا گیا ہے۔ وزارت برائے کابینہ امور کا نام تبدیل کرکے وزارت برائے کابینہ امور اور مستقبل رکھ دیا گیا ہے۔اس کا مقصد یو اے ای کے ''بعد ازتیل'' مستقبل کی تیاری کرنا ہے۔شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سوموار کے روز ٹویٹر پر یہ اعلان کیا تھا کہ یو اے ای کی حکومت بیشتر سرکاری امور کو انجام دہی کے لیے نجی شعبے کے حوالے کردے گی اور وزارتوں کی تعداد بھی کم کردی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.