پوٹھوہار کے علاقے میں کاشتکاروں کو زیتون، انگور، مالٹا، بادام، آڑو کے بیج اور پودوں کی فراہمی کاآغاز

جمعہ 12 فروری 2016 12:34

فیصل آباد۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب نے پوٹھوہار کے علاقے میں کاشتکاروں کوزمین اور موسم کے مطابق زیتون، انگور، مالٹا، بادام، آڑو وغیرہ کے بیج اور پودوں کی فراہمی کاآغاز کردیا ہے جبکہ کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک کی خوردنی تیل کی ضرورت پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون اور دیگر تیلدار اجناس کی کاشت میں اضافہ یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں پوٹھوہار کے علاقوں کو زیتون اور انگور کے باغات کا مرکز بنانے کیلئے بھی بھرپور اقدامات جاری ہیں کیونکہ مذکورہ علاقہ کی آب و ہوا زیتون اور انگور کی نشوونما کیلئے نہائت موزوں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت پوٹھوہار ریجن سمیت بارانی علاقوں میں زراعت کی ترقی کیلئے 5ہزار منی ڈیمز تعمیر کرنے کامنصوبہ شروع کررہاہے جبکہ 89ملین روپے کی لاگت سے بارانی علاقوں کی زرعی ترقی کیلئے بھی تمام ممکن سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں۔