موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت کیلئے ذرخیز میرازمینوں کا انتخاب کیا جا ئے،محکمہ زراعت

جمعہ 12 فروری 2016 12:34

فیصل آباد۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) کاشتکار موسم گرماکی سبزیوں کریلے ، گھیاکدو، چپن کدو، کالی توری ، بھنڈی توری ،بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ ، شملہ مرچ، تر ، کھیرے وغیرہ کی فروری و مارچ میں کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی ذرخیز میرازمینوں کا انتخاب کریں تاکہ انہیں اچھی فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ موسم گرما کی سبزیوں کی 20 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے دوران بہترین نشو ونما ہوتی ہے تاہم اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت سبزیوں کی فصل کو متاثر کرسکتاہے۔