فیسٹیول کرکٹ میچ:اولڈ راوئینز نے برٹش قونصل الیون کو شکست دیدی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 فروری 2016 19:27

فیسٹیول کرکٹ میچ:اولڈ راوئینز نے برٹش قونصل الیون کو شکست دیدی

لاہور( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔12فروری۔2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مشہور اوول گراؤنڈ میں گزشتہ روز اولڈ راوئینز الیون اور برٹش ہائی کمیشن کے مابین فیسٹیول کرکٹ میچ کھیلا گیا،جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور برٹش قونصل کے ڈائریکٹر کیون مکلیون بھی موجود تھے۔اولڈ اروئینز نے 15اوورز میں 139رنز بنائے ،جبکہ جواب میں برٹش قونصل الیون صرف 94رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

اولڈ راوئینز کی طرف سیسابق چیف سیکرٹری پرویز مسعود اور اولڈ راوئینز یونین کے صدر کامران لاشاری نے کھیل کا آغاز کیا۔نامور اداکار اور اولڈ راوئین علی طاہر شاہ 4وکٹیں حاصل کر کے مردِ میدان قرار پائے۔اس موقع پر اولڈ راوئینز یونین کے ایگزیکٹو ممبر قاضی آفاق ،اسجد غنی طاہر اور نعیم طاہر بھی موجود تھے۔کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ اولڈ راوئینز یونین دیگر ہائی کمیشن کے ساتھ بھی کرکٹ میچز کا انعقاد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :