سیاچن سے فوجوں کی واپسی کیلئے پاکستان کو بھارت کی چند بنیادی شرائط ماننا ہونگیں،بھارتی کمانڈر

اگر سیاچن سے فوجوں کے انخلا ء پر بات کرنا ہے تو پہلے اصل زمینی پوزیشن جہاں پر آج ہماری پوسٹیں ہیں اسکی پاکستان کو توثیق کرنا پڑے گی ،سیاچن سے فوجوں کی واپسی کیلئے ہماری بنیادی شرائط میں سے بعض پاکستان کو قبول نہیں ہیں اسی لیے کوئی معاہد ہ طے نہیں پاسکا ،مذاکرات جاری ہیں بھارت کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا کی پریس کانفرنس

جمعہ 12 فروری 2016 20:50

سیاچن سے فوجوں کی واپسی کیلئے پاکستان کو بھارت کی چند بنیادی شرائط ..

نئی دہلی/ جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) بھارت کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سیاچن سے فوجوں کی واپسی کی تجویز پر صرف اسی صورت میں عمل درآمد ہوسکتاہے جب پاکستان بھارت کی کچھ بنیادی شرائط کو تسلیم کرلے جو اسکے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمار ا موقف واضح ہے اگر ہم سیاچن سے فوجوں کے انخلا ء پر بات کریں گے تو پہلے اصل زمینی پوزیشن جہاں پر آج ہم ہیں اور جہاں ہماری پوسٹیں ہیں اسکی پاکستان کو توثیق کرنا پڑے گی ۔سیاچن سے فوجوں کی واپس سے پہلے چند بنیادی شرائط کوماننے کی ضرورت ہے جس میں سے بعض شرائط پاکستان کو قبول نہیں ہیں اسی لیے کوئی معاہد ہ طے نہیں پاسکا اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سیاچن پر برفانی تودے کی زد میں آکر 10 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے دونوں ممالک کی جانب سے سیاچن سے فوجوں کی واپسی کے لئے معاہدے کی تجویز پیش کی تھی ۔