امریکی سائنس دانوں نے کشش ثقل کی لہروں کا کھوج لگا لیا گیا

جمعہ 12 فروری 2016 21:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء)امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے زمان و مکاں کی ساخت میں گریوٹیشنل ویوز یاکشش ثقل کی لہروں کا کھوج لگانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ ماہرین کے مطابق امریکا میں قائم گریویٹیشنل ویوو آبزرویٹری نے گزشتہ برس ستمبر میں ایسی لہروں کی پیمائش کی جو دو بلیک ہولز کے ٹکرانے کے سبب پیدا ہوئیں۔ جرمن نڑاد سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن نے ان لہروں کی موجودگی کا نظریہ قریب ایک صدی قبل پیش کیا تھا تاہم ان کی پیمائش میں کامیابی حال ہی میں حاصل ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی کے بعد کائنات کی ابتدائی شکل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے نئے امکانات کا دورازہ کھْل گیا ہے۔