پاک امریکا تعلقات ماضی کے سیکورٹی پہلوؤں سے نکل کر اب تعلیم، نالج اور توانائی جیسے شعبوں میں داخل ہو چکے ہیں، پاکستان مستقبل میں ان تعلقات میں سماجی شعبوں میں تعلقات میں مزید تعاون کا خواہاں ہے

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی امریکی ہیرٹیج فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو

جمعہ 12 فروری 2016 22:51

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات ماضی کے سیکورٹی پر مشتمل پہلوؤں سے نکل کر اب سماجی شعبوں تعلیم، نالج اور توانائی کے شعبوں میں داخل ہو چکے ہیں، پاکستان مستقبل میں ان تعلقات میں سماجی شعبوں میں تعلقات میں مزید تعاون کا خواہاں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی ہیرٹیج فاؤنڈیشن کے نائب صدر جمیز جے کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات نے کئی نشیب و فراز دیکھے لیکن اب سماجی شعبے میں تعلقات سے یہ پائیدار اور خوشگوار ہوں گے۔ گزشتہ برس وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے اختتام پر جاری ہونے والا مشترکہ اعلامیہ ایک جامع دستاویز ہے جس کے باہمی تعلقات پر دور رس تنائج مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اڑھائی سال کے عرصے میں حکومتی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور سلامتی کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا اب دنیابھی اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فعال ریاستی ادارے، جانبدار میڈیا اور فعال عدلیہ کے بعد اب پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ وژن 2025ء پر موثر عمل درآمد کے ذریعے دیرپا معاشی و سماجی ترقی کا خواب پورا کر سکے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے وژن کے تحت ملک کو خطے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے لئے سی پیک، تاپی، کیرک اور کاسا 1000 میگاواٹ پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں ہائی ٹیک شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔