راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی ، 7ملزمان گرفتار

جمعہ 12 فروری 2016 22:54

راولپنڈی ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 318پتنگیں اور 37ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے کامران قریشی سے 80پتنگیں معہ 5ڈوریں ، تھانہ وارث خان پولیس نے حسنین علی رضاسے 40پتنگیں معہ 5ڈوریں ، عادل امین سے 55پتنگیں معہ 5ڈوریں ، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے جاوید سے 50پتنگیں معہ 5ڈوریں ، تھانہ صادق آباد پولیس نے عبد اللہ خان سے 40پتنگیں معہ 12ڈوریں ، واجد محمود سے 43پتنگیں ، تھانہ ریس کورس پولیس نے عثمان سے 10پتنگیں معہ 5ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :