مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ، 4 مجاہدین شہید

ہفتہ 13 فروری 2016 15:11

کپواڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 4 مجاہدین شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مجاہدین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ ایک افسر سمیت 2اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ۔جھڑپ کے دوران 4 مجاہدین بھی شہید ہوگئے ۔ آخری اطلاعات آنے تک دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات پر ریاستی پولیس، فوج اور اسپیشل گروپ کے جوانوں نے کپواڑہ کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے