فروری میں درجہ حرارت 20سے30سینٹی گریڈ ہونے پر بھنڈی توری کی کاشت شروع کی جائے،ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ
ہفتہ 13 فروری 2016 16:46
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہر شعبہ اگرانومی عباس علی ِ گل نے بھنڈی توری کے کاشتکاروں کو اپیل کی ہے کہ وہ فروری میں درجہ حرارت 20سے30سینٹی گریڈ ہونے پر بھنڈی توری کی کاشت شروع کریں۔ بھنڈی توری کے لیے گرم مرطوب آب وہوا کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
بھنڈی پنجاب کے اکثر علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے لیکن اس کی زیادہ کاشت کمالیہ، ساہیوال، چشتیاں اور فیصل آباد میں ہوتی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری کے لیے زرخیز میرا اور پانی کے بہتر نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔بھنڈی توری کی بوائی کیلئے 10 سے 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔بوقت بوائی نائٹروجن 25کلوگرام ، فاسفورس 35کلوگرام اور پوٹاش 25کلوگرام کھاد فی ایکڑ استعمال کریں۔فصل سے جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے 3 سے 4 مرتبہ مناسب وقت پر گوڈی کریں اور اس عمل کے دوران پودوں پر مٹی چڑھائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.