کوٹلی :مسافر وین تیز رفتاری سے گہری کھائی میں جاگری ،2 افراد جاں بحق،18 زخمی

ہفتہ 13 فروری 2016 16:48

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) کوٹلی کے علاقے تتہ پانی میں حادثے کے باعث دو افراد جاں بحق ، اٹھارہ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کوٹلی کے علاقے تتہ پانی کے قریب مسافر وین تیز رفتار پانی میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر قریبی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمیوں اور دونوں لاشوں کو وین سے باہر نکالا اور کوٹلی سول ہسپتال منتقل کردیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اٹھارہ زخمی افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بقیہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :