ڈاکٹر شازیہ خالد سے زیورات اور نقدی چھیننے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، آسا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 فروری 2016 19:18

لاہور( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔13فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا)کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم اور سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ خالد کے گھر کے باہر ان سے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والے مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکٹر شازیہ خالد کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر ان سے قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے ۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔