علامہ غلام رسول سعیدی اپنے دور کے عظیم مفسر ، محدث اور فقیہ تھے، اسلام کیلئے ہر میدان میں گرانقدر خدمات انجام دیں،ضیاء الامت فاوٴنڈیشن بلوچستان
ہفتہ 13 فروری 2016 22:25
سبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) ضیاء الامت فاوٴنڈیشن بلوچستان کے سرپرست پروفیسر محمد حسین سومرو، صوبائی صدر پروفیسر منظور احمد سومرو، اراکین پروفیسر حافظ محمد طاہر، علامہ مہر اللہ نظامی ، سید فیاض علی شاہ نے اہلسنت کے عظیم سکالر شیخ الحدیث علامہ غلام رسول سعیدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ غلام رسول سعیدی اپنے دور کے عظیم مفسر ، محدث اور فقیہ تھے۔
انہوں نے اسلام کیلئے ہر میدان میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ان کی کتب امت مسلمہ کیلئے عظیم علمی سرمایہ ہے۔ ان کی تفسیر تبیان القرآن قرآنی علوم کے ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے، جس میں آیات قرآنی کی مفصل وضاحت کے ساتھ کئی مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے حدیث کی دو عظیم کتابوں کی مفصل شرح بھی لکھی۔جو علوم حدیث کا خزانہ ہے۔
عوام ان سے ہمیشہ فیضیا ب ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے ایک طویل عرصہ جامعہ نعیمیہ کراچی میں شیخ الحدیث کی حیثیت سے تدریسی خدمات انجام دیں ، ان کے سینکڑوں شاگرد معاشرے میں دین اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔ اراکین فاوٴنڈیشن نے علامہ غلام رسول سعیدی کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقامات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.