دہشت گردی مسلمان کا شیوا نہیں ،اسلام میں ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل کہا گیا ہے، پیر سید سرور چشتی

صوفیائے کرام نے ہمیشہ عدم تشدد کا درس دیا، آج اسلاف کے نظریا ت کو کتا بو ں کی زینت بنا دیا ہے،دفتر جماعت اہلسنّت کراچی کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 13 فروری 2016 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) درگاہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیر انڈیا کے گدی نشین پیر سید سرور چشتی نے کہا کہکہ دہشت گردی ،قتل و غارت مسلمان کا شیوا ہر گز نہیں ،اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ عدم تشدد کا درس دیا ،ان کی تعلیما ت سے انفرا دی و اجتما عی امن و سلا متی کی کنجی حا صل کی جا سکتی ہے۔

انہو ں نے دفتر جما عت اہلسنّت کراچی کے دورے کے موقع پر صوفی حسین لاکھانی سے تبادلہ خیال کر تے ہوئے کہا کہ صو فیا ئے کرا م ہی دین اسلام کے سفیر ہیں جنہو ں نے حضور رحمۃ اللعالین کی تعلیما ت کے مطا بق انسا نیت کی فوز و فلا ح کیلئے جدو جہد کی اسی وجہ سے یہ بزرگ انتقال کے کئی سا لو ں بعد بھی لوگوں کے دلو ں پر حکمرا نی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قاضی نو رالاسلام شمس ،مولانا الطاف قادری،مفتی اکبر الحق ،مولانا شوکت سیالوی،علامہ ضیاء اﷲ ،مولانا عباس رضا الباروی،سلیم الدین راجپوت،مفتی عبد الصمد ترابی ،علامہ سید وقاص ہاشمی،مولانا جہانزیب بھی موجود تھے۔

نیز سید سرور چشتی کو ترجمہ قرآن اور دینی کتب بھی پیش کیں گئیں۔ صوفی حسین لاکھانی نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ اولیا ء کاملین نے قر آن و شریعت کی بنیا دپر روحانیت کا تعا رف پیش کیا ، آج ہم نے اسلاف کے نظریا ت سے عملی رہنما ئی لینے کے بجا ئے ان کی عملی زندگی کو فقط کتابوں اور تقریروں کی زینت بنا کر محدود کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :