پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت سے بھارت کے ہوش اڑچکے ہیں،محمداسلم ابڑو

بھار ت جان لے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے اب کسی قربانی سئے بھی دریغ نہیں کرے گا

ہفتہ 13 فروری 2016 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پاکستان کو ایف 16 جنگی طیارے فروخت کرنے کے امریکہ کے فیصلے پر بھار ت کی نیندیں حرام ہونے لگی ہیں اوراس کے ہوش اڑچکے ہیں،بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ کے مایوس کن ٹویٹ نے ہندوستان کی دلیری کابھانڈہ پھوڑدیاہے ،اسلم ابڑو نے کہا کہ بھارت امریکہ کے اس خیال سے اتفاق نہیں رکھتا ہے کہ ان طیاروں کی فروخت سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی،خواب خرگوش میں بیٹھے بھارتیوں کی یاد رکھناچاہیئے کہ خطے میں دشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے بھاری قیمت چکارہاہے ،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑوکہناتھاکہ امریکہ کاپاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون خودامریکہ سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان میں جاری آپریشن سے شدت پسندوں کو نقصان پہنچا ہے،پاک فوج کی بدولت آخری دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ ہوچکے ہیں ،کشمیرپراپنی ہٹ دھرمی دکھانے والاہندوستان یہ جان لے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھی کسی قربانی سئے بھی دریغ نہیں کرے گا،بھارت کواب جلد ازجلد کشمیرکے حل کی طرف آناہوگا۔

متعلقہ عنوان :