بھمبر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری گرینڈ آوپریشن کر کے 8 اشتہاری گرفتار کر لئے

اتوار 14 فروری 2016 14:33

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء ) بھمبر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری گرینڈ آوپریشن کر کے 8 اشتہاری گرفتار کر لئے ، کئی مقدمات میں مطلوب تھے ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع بھمبر چوہدری منیر کی خصوصی ہدایت کے روشنی میں ایس ایچ او سٹی تھانہ حاجی سکندر اعظم ، ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر طارق سلہریا اور سب انسپکٹر محمد حنیف نے پولیس پارٹیوں کے ہمراہ خصوصی آوپریشن کئے جس میں سٹی تھانہ نے بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے آٹھ خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا جن میں محمد زمان ولد محمد زمان قوم جٹ ساکن ڈھیری وٹاں تحصیل بھمبر 19/15بجرائم 452، رب نواز ولد گل نواز قوم جٹ ساکن ڈھوک چاچاں تحصیل بھمبر ، 115/14بجرائم 341/34،337/f،خالد چن ولد احمد دین قوم جٹ ساکن گڑھا کھیراں تحصیل بھمبر 43/13،بجرائم 302/341،147/148،149apc،نثار احمد ولد محمد رزاق قوم جٹ ساکن سلام تحصیل بھمبر ، 132/11،بجرائم 147/148،149/337،افتخار احمد ولد محمد رزاق قوم جٹ ساکن سلام بھمبر 132/11بجرائم 147/148،149/337، افضال احمد ولد محمد رزاق ساکن سلام بھمبر 132/11، بجرائم 147/148،149،ساجد حسین ولد منشی خان ساکن چاہی تحصیل سماہنی 191/08،بجرائم 489/f،اور احسان اللہ ولد زمان اللہ سکنہ کھرانہ تحصیل و ضلع گجرات، 210/08بجرائم 342/341،170ehaشامل ہیں کو گرفتار کر لیا ہے تمام گرفتار ڈسپوزل مجرمان اشتہاری سال 2016ہیں دوسری طرف پولیس کی طرف سے کی جانھے والی اس بڑی کاروائی میں کامیابی پر شہریوں نے پولیس کو سراہا ہے اور ایس ایچ او سمیت تمام عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :