نواز شریف اتنا تنگ کریں جتنا برداشت کر سکیں،پیپلزپارٹی کو کمزور کرنا وفاق پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ، پرویز رشیداور دیگر دو تین وزراء میٹھا بولیں اور ہر وقت منہ میں گولی رکھیں،ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات میں کیا نکلا ؟،عزیر بلوچ کو ایسے پیش کیا گیا جیسے کل ہی گرفتار کیا گیا، پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے،پیپلزپارٹی کے ساتھ دہشتگردی کو نتھی نہیں کیا جا سکتا، نیشنل ایکشن پلان پورے پاکستان کے لئے ہے ، ایک وزیر جب کراچی آتے ہیں تو آگ لگا جاتے ہیں، میاں صاحب بتانا چاہتا ہوں کہ وہ وفاقی وزیر نہ تو آپ کا وفادار ہے اور نہ ملک کا،عدلیہ سندھ کے ساتھ ہونیولی زیادتیوں کا نوٹس لے،مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیوکی پریس کانفرنس
اتوار 14 فروری 2016 18:36
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کمزور کرنا وفاق پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات میں کیا نکلا ؟،عزیر بلوچ کو ایسے پیش کیا گیا جیسے کل ہی گرفتار کیا گیا، نواز شریف اتنا تنگ کریں جتنا کل برداشت کر سکیں۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ،سازشیں ہو رہی ہیں عجیب و غریب لوگوں کو نکالا جا رہا ہے ،پیپلزپارٹی کیخلاف کچھ نہ ملے تو ایان علی کو کھڑا کر دیا جاتا ہے۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عزیر بلوچ کو ایسے پیش کیا گیا جیسے کل ہی گرفتار کیا گیا ہو بتایا جائے ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات میں کیا نکلا ؟پیپلزپارٹی کے ساتھ دہشتگردی کو نتھی نہیں کیا جا سکتا۔(جاری ہے)
انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی وفاق کے خلاف نکلے تو آپ کو بہت برا لگا لیکن جب وزیر اعلیٰ شہباز شریف وفاق کے خلاف باہر نکلے تو میاں صاحب تب آپ نے انہیں نہ روکااور ہمارے وزیر اعلیٰ انتہائی شریف ہیں کوئی جلوس نہ نکالا۔
انہو ں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پورے پاکستان کے لئے ہے ، ایک وزیر جب کراچی آتے ہیں تو آگ لگا جاتے ہیں، میاں صاحب! بتانا چاہتا ہوں کہ وہ وفاقی وزیر نہ تو آپ کا وفادار ہی اور نہ ملک کا۔ سندھ ، بلوچستان کا نام سن کر ن لیگ کے وزیروں کے چہروں کا رنگ بدل جاتا ہے۔اس موقع پر سوال کیا کہ چودھری نثار نے کس کی پونچھ دیکھ لی ہے ،دم پر پاؤں رکھنے کی بات کرنے والوں کا لب و لہجہ حیران کن ہے ،عدلیہ سندھ کے ساتھ ہونیولی زیادتیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشیداور دیگر دو تین وزراء میٹھا بولیں اور ہر وقت منہ میں گولی رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.