عراق میں مداخلت کرکے امریکہ نے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 14 فروری 2016 19:00

کیرولائنا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق میں جنگ شروع کرکے امریکہ نے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کیا، بلاشبہ عراق میں جنگ بہت بڑی غلطی تھیہمیں عراق میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریاست ساوٴتھ کیرولائنا میں انتخابی بحث کے دوران صدارتی امیدوار ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بلاشبہ عراق میں جنگ بہت بڑی غلطی تھی۔ جارج بش نے عراق میں مداخلت کرکے بہت بڑی غلطی کی تھی۔ہم سب غلطیاں کرتے ہیں۔ لیکن یہ ایک خاص اور بہت بڑی غلطی تھی۔ ہمیں عراق میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ ہم نے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کیا۔

متعلقہ عنوان :