سعودی عرب ،بھارتی باس سے شادی کرنے سے انکار ، مقامی خاتون کو نوکری سے نکال دیاگیا

اتوار 14 فروری 2016 19:20

سعودی عرب ،بھارتی باس سے شادی کرنے سے انکار ، مقامی خاتون کو نوکری سے ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) سعودی عرب میں اپنے بھارتی باس سے شادی کرنے سے انکار کرنے پر مقامی خاتون کو نوکری سے نکال دیاگیاجس پر ہنگا مہ کھڑا ہوگیا، خاتون کاموقف تھاکہ باس پہلے ہی ایک سعودی خاتون سے شادی کرنے کے بعد طلاق بھی دے چکاہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق بھارتی منیجر سے شادی سے انکار پر مقامی خاتون ملازم کو نوکری سے نکال دیاگیا جبکہ ہوزن بغدادی نامی اس ملازمہ کا موقف تھاکہ شادی کی پیشکش کرنے سے قبل منیجر نے کئی مرتبہ اسے بے آبروبھی کیا، منیجر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے اس نے یہ پیشکش ٹھکرادی اور وہ سمجھتی ہے کہ وہ فقط اپنی فرم کے لیے مزید رابطے بنانے کی غرض سے شادی کاخواہاں ہے۔

عرب اخبار ’صدا‘ نے خاتون کے حوالے سے بتایاکہ بھارتی منیجر نے اپنی ہم وطن اہلیہ کو بھیجا جس نے بغدادی کو بتایاکہ وہ اس کی شادی کیلئے متفق ہے لیکن پہلے بھی ایک سعودی خاتون سے شادی اور پھر طلاق کی وجہ سے ہوزن بغدادی نے انکار کردیا، وہ فقط اپنے کمپنی کے مزید روابط کیلئے ایک سعودی شہری سے شادی کرناچاہتاہے۔

(جاری ہے)

خاتون کاکہناتھاکہ اس نے منیجر کے رویئے کی شکایت لیبر حکام کو کردی ہے جنہوں نے قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سعودی عرب کے کس علاقے یا کس کمپنی میں یہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :