رواں سال (ن) لیگ کی حکومت کیلئے بہت بھاری ثابت ہوگا ‘حکمرانوں کے آئینی مدت پوری کر نے کے امکانا ت نہ ہونے کے برابر ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت سے صرف انکی خوشخالی اور ترقی ہوئی ہے عوام کیلئے بھوک اور افلاس کے سواکچھ نہیں ‘ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہ کر کے اربوں کمالیے ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا انٹرویو

اتوار 14 فروری 2016 20:47

رواں سال (ن) لیگ کی حکومت کیلئے بہت بھاری ثابت ہوگا ‘حکمرانوں کے آئینی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رواں سال (ن) لیگ کی حکومت کیلئے بہت بھاری ثابت ہوگا حکمرانوں کے آئینی مدت پوری کر نے کے امکانا ت نہ ہونے کے برابر ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت سے صرف انکی خوشخالی اور ترقی ہوئی ہے عوام کیلئے بھوک اور افلاس کے سواکچھ نہیں ‘حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہ کر کے اربوں روپے کما لئے ہیں ‘میں عمران خان کے ساتھ ہوں ایک دن ضرورتبدیلی آئیگی ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے قوم سے کیے جانیوالا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جسکی وجہ سے عوام ان سے تنگ آچکی ہے اور ملک میں مسائل کے حل کیلئے تبدیلی ضروری ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں وہ وقت دور نہیں جب ملک میں حقیقی تبدیلی آئیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو ترقی نہیں تباہی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے عوام اگر اپنے حقوق کیلئے نہ اٹھے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کی آڑ میں جو کھیل کھیلنے جا رہی ہے اس کا پردہ جلد چاک ہو گا‘ صرف چار سے پانچ روز میں ایک حکومتی وزیر کی ائیرلائن نے ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں کما لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے اور قوم انکو مزید برداشت کر نے کیلئے تیارنہیں ہے ۔