وزیر اعلیٰ جناح آبادی سکیم کے تحت منڈی بہاؤالدین میں 280بے گھر افرادکوپلاٹوں کا قبضہ مل گیا
اتوار 14 فروری 2016 21:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ جناح آبادی سکیم کے تحت منڈی بہاؤالدین کے چک نمبر11میں 280بے گھر افرادکو 5مرلہ کے پلاٹوں کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی ممتاز احمد تارڑ اور رکن صوبائی اسمبلی پیر سید محفوظ حسین مشہدی نے غریب کسانوں اور مزدوروں میں قبضے کی دستاویزات تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ اور نائب تحصیلدار عارف انجم بھی موجود تھے۔
سکیم کے تحت الاٹ شدہ رقبے پر مثالی آبادی بسائی جائے گی۔ جہاں مسجد، سکول اور پارک کیلئے بھی سرکاری زمین مختص کی گئی ہے جبکہ 49فٹ کی گلیاں بھی ہونگی۔ تقریب سے خطاب میں ممتاز تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف تن من دھن کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ان کی دلی خواہش ہے کہ ملک میں کوئی فرد بے گھر نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ غریبوں کے چہرے پر رونق آئے اور انہیں بھی زندگی کی تمام سہولیات ملیں۔ پیر محفوظ مشہدی نے پلاٹ حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی حکومت نے بے گھر افراد کو اپنا گھر دینے کے عملی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلاٹ حاصل کرنے والوں کو چاہیئے کہ وہ زمین بیچنے کی بجائے اپنے مکانات تعمیر کریں۔ پلاٹ کی ملکیت مشترکہ طور پر میاں بیوی کو دینے سے خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ عارف انجم نے بتایاکہ اگلے مرحلے میں مزید علاقوں میں بھی جناح آبادیاں تعمیر کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.