پاکستان کو ایف سولہ طیارو ں کی فروخت پرانے معاہدے کے تحت کی گئی، بھارت میں امریکی سفیر، پاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فروخت کیلئے کئی سال پہلے معاہدہ ہوا تھا جو کانگریس کی منظوری کی وجہ سے رکا ہوا تھا،اب کانگریس کی منظوری کے بعد پاکستان کو یہ طیارے دیئے جا رہے ہیں، امریکہ پاکستان میں جمہوری اور لبرل لوگوں کو سپورٹ کرتا ہے یہی ہماری پالیسی ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ بہت اہم اور طویل ہے،پاکستان اپنی سرزمین سے دہشتگر گروپوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرے، بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ ورما کی ممبئی میں سی این این ایشیا بزنس فورم میں گفتگو
پیر 15 فروری 2016 00:01
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ ورما نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پرانے معاہدے کے مطابق کی گئی ،پاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فروخت کیلئے کئی سال پہلے معاہدہ ہوا تھا جو کانگریس کی منظوری کی وجہ سے رکا ہوا تھا،اب کانگریس کی منظوری کے بعد پاکستان کو یہ طیارے دیئے جا رہے ہیں،پاکستان اپنی سرزمین سے دہشتگر گروپوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرے۔
اتوار کوبھارتی میڈیاکے مطابق ممبئی میں سی این این ایشیا بزنس فورم میں گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ ورما کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ان طیاروں کی فروخت کیلئے کئی سال پہلے معاہدہ ہوا تھا جو کانگریس کی منظوری کی وجہ سے رکا ہوا تھا۔اب کانگریس کی منظوری کے بعد پاکستان کو یہ طیارے دیئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوری اور لبرل لوگوں کو سپورٹ کرتا ہے اور یہی ہماری پالیسی ہے۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ بہت اہم اور طویل ہے۔یہ طیارے انسداد دہشت گردی کیلئے استعمال ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کئی سالوں سے پاکستان کو سول اور ملٹری مقاصد کیلئے امداد دے رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر بھارتی حکومت نے امریکی سفیر کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.