حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کے لئے 67روپے ماہانہ فی کس اضافہ

Malik Usman ملک عثمان پیر 15 فروری 2016 11:51

حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 فروری۔2015ء) حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کے لئے67 روپے ماہانہ فی کس اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں گذشتہ سال مہنگائی کے پیش نظر حکومت نے غریبوں اور ناداروں کو بے انظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم میں مزید67 روپے اضافہ کیا ہے، جس کا اطلاق جولائی2015سے ہوگا۔

جس کے بعد غریبوں اور مستحقین کو اب ماہانہ 1567 روپے ملیں گے، جبکہ سالانہ یہ رقم18 ہزار روپے سے بڑھ کر18 ہزار800 روپے فی کس ہوجائے گی۔گذشتہ اقساط کا اضافہ آئندہ دی جانے والی رقم کے ساتھ ادا کیا جائے گا، واضح رہے موجودہ حکومت نے دو سال کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے مختص رقم چالیس ارب روپے سے بڑھا کر ایک سو پانچ ارب روپے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :