مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی شہادت کے خلاف ہڑتال

Malik Usman ملک عثمان پیر 15 فروری 2016 15:01

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 فروری۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماوٴں یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق نے دو کشمیریوں کی شہادت کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی۔

(جاری ہے)

وادی میں آج کاروبار زندگی مکمل بند ہے ، ادھر کٹھ پتلی حکومت نے سری نگر میں میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند کرکے سیکورٹی تعینات کر رکھی ہے۔

کسی بھی احتجاج سے بچنے کے لیے وادی کے بیشتر حصوں میں کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی فوج نے پلوامہ میں ظلم کی نئی داستان لکھتے ہوئے 19 سالہ دانش اور 22 سالہ شائستہ حمید کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں شہریوں کے جنازے میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :