بھارتی فوج کے ہاتھوں خاتون سمیت 2 کشمیریوں کی ہلاکت کیخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

پیر 15 فروری 2016 15:44

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) بھارتی فوج کے ہاتھوں خاتون سمیت 2 کشمیریوں کی ہلاکت کیخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی احتجاجی مظاہروں کے درمیان سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپو ں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہڑتال کے باعث تمام کاروباری ادارے بند رہے سڑکیں سنسان اور بازار ویران نظر آئے بھارتی حکومت نے احتجاج کے خوف سے کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماوٴں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیریوں کی شہادت کے خلاف چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسمین ملک کی کال پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی اس دو ران تمام کاروباری مراکز اور بازار بند رہے سڑکیں سنسان اور بازار ویران نظر آئے بھارتی حکومت نے احتجاج کے خوف سے کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماوٴں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آسیہ اندرابی، ظفر اکبر بٹ سمیت دیگر حریت رہنماوٴں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت پر سری نگر اور کپواڑا سمیت پورے مقبوضہ کشمیر میں تجارتی مراکز، اسکول اور کالجز بند رہے بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو کے باوجود سوپور اور پلوامہ کے اضلاع میں بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا کیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج اور پولیس نے قابض بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :