آزاد کشمیر ٗنکیال میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ منایا گیا

احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اور وفاقی وزرا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

پیر 15 فروری 2016 17:36

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ منایا گیا ٗاحتجاجی ریلیاں نکالی گئی اور وفاقی وزرا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع اور دارلحکومت مظفرآباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا نے سینٹرل پریس کلب سے دربار سہیلی سرکار تک مارچ کیا اور وفاقی وزرا کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نکیال واقعے کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر مظاہرین نے گفتگو کرتے ہوئے نکیال واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں تاکہ آزاد کشمیر میں ان قائم ہو سکے۔