پولیس نے راہگیروں کواسلحے کے زورپرلوٹنے والے ڈکیتوں کی جوڑی کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا

گرفتار خاتون فضہ بٹ اداکاری اور ماڈلنگ بھی کر چکی ہے ،نشے کے اخراجات پورے کرنے کیلئے وارداتیں شروع کیں

پیر 15 فروری 2016 20:19

پولیس نے راہگیروں کواسلحے کے زورپرلوٹنے والے ڈکیتوں کی جوڑی کورنگے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) سبزہ زار پولیس نے راہگیروں کواسلحے کے زورپرلوٹنے والے ڈکیتوں کی جوڑی کورنگے ہاتھوں پکڑ کر نقدی ، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا ،گرفتار خاتون فضہ بٹ اداکاری اور ماڈلنگ بھی کر چکی ہے اور اس نے نشے کے اخراجات پورے کرنے کیلئے ڈکیتی کی وارداتیں شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان فضہ بٹ اور اپنے منہ بولے بھائی شہزاد کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کرتی ۔

شہزاد کے خلاف مختلف تھانوں میں چالیس سے زائد مقدمات درج ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق نوناریاں چوک رستم پارک کی رہائشی فضہ بٹ نے بتایا کہ وہ ماڈلنگ اور اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہے اور اسے اس دوران نشے کی لت بھی پڑ گئی ۔اخراجات پورے نہ ہونے پر اس نے اپنے منہ بولے بھائی شہزاد کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی وارداتیں شروع کر دیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی،دوپستول بیس گولیاں اور موبائل فون بھی برآمد کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :