شرمین عبید چنائے کی ’’اے گرل ان دا ریور؛ پرائس آف فارگیونیس‘‘ کی نمائش 22 فروری کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی

اسلامی تعلیمات میں غیرت کے نام پر قتل جیسی رسومات کی کوئی گنجائش نہیں ٗوزیر اعظم نواز شریف حکومت غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کے خاتمے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ٗشرمین عبید سے گفتگو

پیر 15 فروری 2016 20:41

شرمین عبید چنائے کی ’’اے گرل ان دا ریور؛ پرائس آف فارگیونیس‘‘ کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) آسکر ایوارڈز کے لئے نامزد پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ’’اے گرل ان دا ریور؛ پرائس آف فارگیونیس‘‘ کی نمائش 22 فروری کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی۔ پیر کو وزیر اعظم نواز شریف سے آسکرایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ اسلامی تعلیمات میں غیرت کے نام پر قتل جیسی رسومات کی کوئی گنجائش نہیں ۔

اور یہ رسم ہماری تہذیب اور مذہب کا حصہ بھی نہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا دین خواتین کو سب سے پہلے حقوق دیتا ہے ۔ لیکن ہمارے ملک میں اس طرح کے جرائم سنگین صورت اختیار کرچکے ہیں۔ حکومت غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کے خاتمے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور اس رسم کے حوالے سے قانون سازی بھی کی جارہی ہے جس کے لئے متعلقہ اداروں کوہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں، لیکن سول سوسائٹی اور عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے فلم ساز شرمین عبید چنائے کی کاوش کو سراہتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل پر بننے والی آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد فلم کی نمائش 22 فروری کو وزیر اعظم ہاؤس میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :