سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی پوتی نے سی ایس ایس کے امتحانات میں ٹاپ کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 15 فروری 2016 22:31

سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی پوتی نے سی ایس ایس کے امتحانات ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی پوتی نے سی ایس ایس کے امتحانات میں ٹاپ کر لیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی پوتی مریم بگٹی کی جانب سے سی ایس ایس کے امتحانات میں ٹاپ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم بگٹی نواب اکبر خان بگٹی کے بھتیجے جمعہ خان بگٹی کی صاحبزادی ہیں۔ مریم بگٹی نے بلوچستان میں اول جبکہ پاکستان بھر میں سی ایس ایس امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :