گومل یونیورسٹی مالی بحران کا شکار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:07

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء ) ڈیرہ اسما عیل خان کی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسما عیل خان شدید مالی بحران کے بناعث حفاظتی انتظا مات میں مشکلات کا بھی شکار ہوگئی ہے لیکن صوبائی حکومت کی طرف سے تاحال مالی امداد نہیں ملی۔

(جاری ہے)

صوبہ خبیر پختونخوا کی دوسری بڑی درسگاہ گومل یونیورسٹی مین کیمپس ایک ہزار ایکڑ پر پھلا ہے بدامنی کے خدشات کے با عث 23 دن بند رکھنے بعددوبارہ کھول دیا گیا ہے وائس چانسلر ڈاکٹر عمرعلی خان کے مطابق یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بھرپور اندازمیں جاری ہیں مگرمالی مشکلات کے باعث سیکورٹی پلان کے مطابق انتظامات ممکن نہیں ۔

وائس چانسلر کی جانب سے صوبائی حکومت سے فوری مالی تعاون کی اپیل کی گئی ہے ،وائس چانسلر نے بتایا کہ صوبائی حکومت اور ایچ ای سی سے5 کرو ڑروپے کے خصوصی فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔فنڈ کی اس رقم سے ایک ہزار ایکڑ میں پھیلی یونیورسٹی میں چار دیواری کی مرمت، خودکار اسلحہ اورمورچوں ِ،چیک پوسٹوں کی تعمیر مکمل کی جاسکے گی ۔