پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے ٗسینیٹر نہال ہاشمی
ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے ، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کرکے ایک ارب لوگوں کی بہتری کی جانب توجہ دے، کوٹلی آزادکشمیر میں تصادم کے بعد ہلاکت کے واقعہ میں آزادکشمیر حکومت کی نااہلی ثابت ہوئی ہے، حکومت آزادکشمیر کو ایسے حالات میں پارٹی بننے کے بجائے فائربریگیڈکاکام کرنا چاہیے تھا۔
ایک انٹرویو میں سینٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کوٹلی آزاد کشمیر کے واقعہ میں آزاد کشمیر حکومت کی نااہلی ثابت ہوئی ہے حکومت ایک چھوٹے واقع کو سنبھال نہیں سکی۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو مثبت کردار اداکرناچاہیے، وزیر اعظم آزادکشمیر کو بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کریں ۔(جاری ہے)
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہٹ دھرمی چھوڑکر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی جانب توجہ دینی چاہیے اور ایک ارب لوگوں کی بہتری کے بارے میں سوچنا چاہیے ، مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے ، آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے حالات میں فائر بریگیڈکا کام کرنا چاہیے ، حکومت نے آنسو گیس اور پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ہلاکت ہوئی ، آزاد حکومت نے جلتی پر تیل ڈالا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.