بھارتی کمپنی کا 500 سو روپے کا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان

منگل 16 فروری 2016 21:42

بھارتی کمپنی کا 500 سو روپے کا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) انٹر نیٹ کے دور میں آج کل ہر کوئی سمارٹ فون کا دیوانہ ہے لیکن سمارٹ فون کے دیوانے ہر شخص کے پاس سمارٹ فون خریدنے کے لیے پیسے موجود ہونا ضروری نہیں ، نوجوان نسل میں سمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے پیشٍ نظر سمارٹ فون رکھنے کے خواہشمند ہر فرد تک اس کی رسائی اور حصول ممکن بنانے کے لیے بھارتی کمپنی نے 500 سو روپے کا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں رنگنگ بیلز (Ringing Bells) نامی مقامی کمپنی نے 'فریڈم 251' کے نام سے ایک اسمارٹ فون صرف 500 بھارتی روپے جو کہ قریباً 765 پاکستانی روپے بنتے ہیں، میں ایک سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جو 17 فروری سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ غیر ملکی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی نے بتایا کہ سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کروانے کا بنیادی مقصد ہر شخص کو بااختیار بنا کر ترقی کی کہانی لکھنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وڑن کو مزید پروان چڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :