امن کے حصول کیلئے مظلوم اور بے گناہ انسانیت کے بہنے والے خون کو روکنا ہوگا،حافظ طاہر اشرفی

منگل 16 فروری 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) بین المذاہب بین المسالک مکالمہ اور امن کیلئے کوششیں کرنے والی تمام جماعتوں ،تنظیموں اور حکومتوں کو مظلوم انسانیت کی مدد کیلئے میدان میں آناہوگا۔امن کے حصول کیلئے مظلوم اور بے گناہ انسانیت کے بہنے والے خون کو روکنا ہوگا ۔تمام مذاہب کے ماننے والوں کو نفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کو پروان چڑھانا چاہئے۔

پاکستان میں رہنے والے دوسرے مذاہب کے لوگ دیگر ممالک کہیں زیادہ محفوظ ہیں ۔پاکستان میں غیرمسلموں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان علماء کونسل اور اسکی قیادت ک جدوجہد قابل تحسین ہے۔یہ بات پاکستا ن علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے دوحہ میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام تمام آسمانی مذاہب ،کتب اور انبیاء پر ایمان اور احترام کا درس دیتا ہے اور جو شخص حضرت عیسی ؑ کو تسلیم نہیں کرتا وہ مسلمان نہیں ہوسکتاضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی سطح سے لیکر مقامی سطح تک مکالمہ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے ۔

مسلم اور غیر مسلم نوجوانوں کو دہشتگردی اور انتہاپسندی سے بچانے کیلئے مذہبی و سیاسی قیادت اپنا کردار اداکرے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت انتہاپسندی مسلم نوجوانوں میں ہی نہیں غیر مسلم نوجوانوں میں بڑھ رہی ہے اس کے خاتمے کیلئے مذہبی و سیاسی قیادت کو سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان علماء کونسل نے جس طرح انسانی حقوق اور غیرمسلموں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام امن،محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے

متعلقہ عنوان :