آنے والا وقت پی ایس ایف نوجوانوں کا ہے جنہوں نے علاقے ہی نہیں پورے آزاد کشمیر کی نئی قیادت فراہم کرنی ہے ،سردار یعقوب خان

آئندہ بلدیات انتخابات میں پی ایس ایف کے نوجوانوں کو آگے لائیں گے سیاست خدمت خلق اور اپنی انا کو مارنے کا نام ،جبوتہ سے جب سیاست کا آغاز کیا تو یہاں زندگی کی کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں تھی ۔ ہر گھر میں پیدل گیا اور لوگوں کو ان کے ووٹ کی اہمیت کا شعور دیا ۔ آج انہی لوگوں کے پاس لیڈر حضرات میری بنوائی ہوئی سڑکوں پر جاتے ہیں، صدر آزادکشمیر

بدھ 17 فروری 2016 21:15

علی سوجل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ءصدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آنے والا وقت پیپلز ایس ایف کے نوجوانوں کا ہے ۔ جنہوں نے اس علاقے ہی نہیں پورے آزاد کشمیر کی نئی قیادت فراہم کرنی ہے ۔ آئندہ بلدیات انتخابات میں پی ایس ایف کے نوجوانوں کو آگے لائیں گے ۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ بڑے بزرگوں کے پاس بیٹھ کر ان کے تجربات سے سیکھیں ۔

میں نے جبوتہ کے بزرگوں سے جو باتیں سیکھیں وہ میری کامیابی کی ضمانت بنیں۔ سیاست خدمت خلق اور اپنی انا کو مارنے کا نام ہے۔ جبوتہ سے جب سیاست کا آغاز کیا تو یہاں زندگی کی کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں تھی ۔ ہر گھر میں پیدل گیا اور لوگوں کو ان کے ووٹ کی اہمیت کا شعور دیا ۔ آج انہی لوگوں کے پاس لیڈر حضرات میری بنوائی ہوئی سڑکوں پر جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام ان سے سوال کریں کہ جب سڑک پر آج گاڑیوں میں آپ حضرات آتے ہیں۔ یہ کسی کی بنوائی ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کڈر محلہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے واقعہ نکیال کی مذمت کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے وہ ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعض غیر منتخب اور خیراتی نشتوں پر وزیر بننے والے افراد ٹی وی پر بیٹھ کر اس واقعہ کا مذاق اڑاتے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبو د و ترقی نسواں محترمہ فرزانہ یعقوب نے کہا کہ سردار یعقوب نے 15 سال کے مختصر عرصے میں جبوتہ کی حالت بدل کر رکھ دی ہے۔ جہاں پہلے گرلز پرائمری سکول تھا وہاں آج اللہ تعالیٰ کے کرم سے گرلز ڈگری کالج ، دسپنسری کی جگہ بی ایچ یو ور آر ایچ سی بن چکے ہیں ہر وارڈ اور محلے میں ترقیاتی کام زمین پر نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں ہر کام کارکنوں اور عوام علاقہ کی مشاورت سے کیا ۔ خود کرپشن کی نہ کسی کو کرنے دی ۔ اگرکسی جگہ کوئی سکیم ادھوری ہے تو اسے مکمل کر لیا جائے ۔ متعلقہ محکمے ہر حوالے سے کام مکمل کر تے ہوئے تختیاں نصب کر لیں ۔ اس موقع پر پی ایس ایف کے مرکزی رہنما سردار آصف بشیر ، سردار لطیف خان ، سردار زیبر کریم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے ایک کلومیٹر سڑک کو پختہ کرنے اور دیگر مسائل کے حل کا بھی اعلان کیا ۔ راٹھور_

متعلقہ عنوان :