لیپہ ٹنل کی عدم تعمیر کیخلاف عوام علاقہ کی مظفرآباد سے ریشیاں تک احتجاج ریلی ،فضاء پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی

جمعرات 18 فروری 2016 14:05

مظفرآباد+ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) لیپہ ٹنل کی عدم تعمیر کیخلاف عوام علاقہ کی مظفرآباد سے ریشیاں تک احتجاج ریلی ،فضاء پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ،شوکت جاوید میر ،سید اشتیاق بخاری ،منصور عالم قریشی ،راجہ سہیل ناصر ،سجاد پیرزادہ ،افضال عالم ،ساجد مقبول ،شامی پیرادہ،طفیل سیاف ،شبیر انجم،سعید اختر اعوا ن،عبید قریشی ،رحمت شاہ ،محفوظ انقلابی ،رستم مغل ودیگر نے ریلی کی قیادت کی ،ریلی کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا ، ہٹیاں بالا میں مشیر وزیراعظم عارف مغل ،ہٹیاں بالا پریس کلب کے ممبران محمد عارف کشمیری،اسلم مرزا اور سید اسرار ہمدانی نے شاندار استقبال کیا جبکہ ریشیاں پہنچنے پر ریلی کا محمد نذیر میر کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے استقبال کیا ،اس موقع پر لیپہ ٹنل تعمیر کرو ،50ہزار سے زائد انسانی کو بچاؤ ،شہدائے وطن زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ،شرکاء ریلی نے مطالبات کے حق میں کتبے بھی اٹھا رکھے تھے ،شرکاء ریلی نے اس موقع پر برفانی تودوں پر بیٹھ کر احتجاجی دھرنا بھی دیا ،اس موقع پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ،احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ 2014ءء کے وفاقی بجٹ میں لیپہ ٹنل شامل ہونے کی باوجود آج تک کام شروع نہ ہو سکا ،انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش کے باعث 50ہزار سے زائد عوام محصور ہو چکی ہے ،ہر سال لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے پر مجبور ہیں ،مقررین نے وزیراعظم پاکستان ،آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ ٹنل پر فوری کام کا آغاز کیا جائے کیونکہ یہ ٹنل ایک طرف عوام کی زندگیوں کو محفوظ کریگی دوسری جانب دفاعی لحاظ سے بھی اس کی اہمیت ہے،ٹنل کی تعمیر سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گی جس سے قومی معیشت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ،مقررین نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے موقع پر ٹنل کا معاملہ اٹھانے پر قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر کا بھی شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ عملدرآمد کیلئے اپنا جاندار کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :