پنجاب میں مکئی 16لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے جو مجموعی ملکی پیداوار کا 82فیصد بنتا ہے ،محکمہ زراعت

جمعرات 18 فروری 2016 14:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) پنجاب میں مکئی تقریباََ16لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے جو مجموعی ملکی پیداوار کا 82فیصد بنتا ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گذشتہ سال پنجاب میں مکئی کے کاشتہ رقبہ سے 4.02ملین ٹن پیداوارحاصل ہوئی ۔ پنجاب کے تمام میدانی علاقوں کے کاشتکار بہاریہ مکئی کی کاشت کے لیے ہائبرڈ اقسام کو ترجیح دیں ۔

مکئی کی منظور شدہ مقامی ہائبرڈ اقسام ایف ایچ 810، یوسف والا ہائبرڈ،YH-1898 اور FH-949،سنتھیٹک قسم ملکہ 2016 کے علاوہ انٹرنیشنل سیڈ کمپنیوں کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15مارچ تک مکمل کر یں۔راولپنڈی ڈویژن (ماسوائے پہاڑی علاقے )میں آخر فروری سے 20مارچ تک مکمل کریں۔ مکئی کی بہاریہ کاشت اور سنبھال موسمی مکئی کی نسبت آسان ہونے کے ساتھ نفع بخش بھی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وٹوں پر کاشت کے لیے شرح بیج8تا10کلو گرام اور ڈرل سے کاشت کی صورت میں 12تا15کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔ بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کو شمالاََ جنوباََ بنائی گئی وٹوں کی ڈھلوان پر 6سے 8انچ کے فاصلہ پر کاشت کریں۔ درمیانی ذرخیز زمین میں اڑھائی بوری ڈی اے پی ، ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ اور آدھی بوری یوریا فی ایکڑ بوائی کے وقت ڈالیں۔ فصل کی اونچائی ایک فٹ ہونے پر ایک بوری یوریا ، اڑھائی سے 3 فٹ ہونے پر ایک بوری یوریا اور پھول آنے سے قبل ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :